مصنوعی ذہانت کے سبب توانائی کی کھپت میں اضافے کا خطرہ

مصنوعی ذہانت کے سبب توانائی کی کھپت میں اضافے کا خطرہ

لندن: فیول سیل ٹیکنالوجی کی کمپنی سیریز پاور کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر نے خبردار کیا ہے کہ اعلیٰ کارکردگی کے لیے مصنوعی ذہانت کے آلات کے بڑھتے استعمال کے سبب توانائی کی کھپت میں اضافے کے خطرے کا امکان ہے۔ایک پینل میں گفتگو کرتے ہوئے کیرولین ہارگروو کا کہنا تھا کہ اگر معمولی سے کام کے لیے بھی چیٹ جی پی ٹی استعمال کیا جا رہا ہے تو انہیں اس میں ہونے والی توانائی کی کھپت سے ڈر ہے۔جنوری میں شائع ہونے والی انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک عام گوگل سرچ 0.3 واٹ آور بجلی استعمال کرتی ہے جبکہ چیٹ جی ٹی پی کے ایک سرچ میں 2.9 واٹ آور بجلی استعمال ہوتی ہے۔جب یہ ٹیکنالوجی روزانہ کی 9 ارب سرچز سے جڑے گی تو اس کے لیے سالانہ 10 ٹیرا واٹ آور اضافی بجلی درکار ہوگی۔رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا کہ 2026 میں مصنوعی ذہانت کی صنعت میں بجلی کی کھپت 2023 کے مقابلے میں کم از کم 10 گُنا زیادہ متوقع ہے۔کیرولین ہارگروو کا کہنا تھا کہ اگر کھپت کو باقاعدگی سے نہیں دیکھا گیا تو اس کے برعکس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔مارچ میں شائع ہونے والی کلائمٹ ایکشن اگینسٹ ڈِس انفارمیشن (سی اے اے ڈی) کولیشن کی ایک رپورٹ میں مصنوعی ذہانت کے سبب توانائی کی بڑھتی طلب سمیت موسمیاتی بحران کا جائزہ لیا گیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے