Select Language
ٹیکنالوجی

پوپ لیو کا خطبات کیلئے پادریوں کو اے آئی کے اجتناب پر زور

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کیتھولک پادریوں کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے خطبات لکھنے سے اجتناب کرنے پر زور دیا ہے۔شیکاگو میں پیدا ہوئے پوپ (جو امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے مسیحی پیشوا ہیں) نے اے آئی سے اجتناب کرنے کے ساتھ پادریوں کو اپنا دماغ استعمال کرنے کے لیے کہا ہے۔پوپ کی جانب سے یہ ریمارکس 19 فروری کو کلرجی آف ڈایوسیس آف روم میں ایک بند کمرہ میٹنگ میں دیے۔میٹنگ کی تفصیلات ملاقات کے اگلے روز سامنے آئیں اور ویٹیکن نیوز میں رپورٹ کی گئیں۔اجلاس کے دوران پوپ نے سامعین سے کہا کہ وعظ کرنا دراصل ایمان کو بانٹنے کا نام ہے۔ پھر انہوں نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ مصنوعی ذہانت کبھی بھی ایمان کو بانٹنے کے قابل نہیں ہو سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button