Select Language
ٹیکنالوجی

ایپل میپس سے لبنان کے علاقوں کے نام غائب!

سوشل میڈیا صارفین نے ایپل میپس میں لبنان کے گاؤں اور قصبوں کے نام ظاہر نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ناموں سے خالی ان جگہوں کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جہاں عموماً نام ظاہر ہوتے تھے جس کے بعد اس مسئلے نے آن لائن توجہ حاصل کر لی ہے۔اس کے برعکس گوگل میپس میں ان گاؤں اور قصبوں کے نام ظاہر ہو رہے ہیں جو دونوں پلیٹ فارمز کے درمیان فرق واضح کر رہا ہے۔جس کے بعد صارفین نے سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں کہ ایک سروس پر نام ظاہر ہو رہے تو دوسرے پر کیوں نہیں ہو رہے؟ایپل کی ایپ میں یہ مسئلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جارحیت جاری ہے۔دوسری جانب ایپل نے ان جگہوں کے نام ظاہر نہ ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button