Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ نے کسی انسانی مدد کے بغیر آغاز سے اختتام تک مکمل سائبر حملہ انجام دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ خودکار حملہ رینسم ویئر کی نوعیت کا تھا جس میں متاثرہ سسٹم کا ڈیٹا انکرپٹ کر دیا جاتا ہے اور اسے دوبارہ بحال کرنے کے لیے تاوان طلب کیا جاتا ہے۔کلاؤڈ سیکیورٹی کمپنی سِس ڈِگ کے محققین نے اس اے آئی حملہ آور کو جیڈ پفر کا نام دیا ہے۔ان کے مطابق اے آئی نے پہلے ایک کمزور سرور میں دراندازی کی پھر پاس ورڈز اور لاگ اِن معلومات حاصل کیں، اس کے بعد پروڈکشن ڈیٹا بیس کو انکرپٹ کر کے بٹ کوائن میں تاوان کا مطالبہ کیا۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی دونوں شعبوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ تاہم، اس سے یہ خدشات بھی بڑھ گئے ہیں کہ اے آئی سائبر جرائم پیشہ افراد کے لیے حملے کرنا پہلے سے زیادہ آسان بنا سکتی ہے۔سِس ڈِگ کے ڈائریکٹر برائے تھریٹ ریسرچ مائیکل کلارک کے مطابق اب تک رینسم ویئر حملوں میں کسی نہ کسی مرحلے پر انسانی کردار ضرور موجود ہوتا تھا، خواہ حملہ براہ راست کیا گیا ہو یا اس کے لیے اسکرپٹ تیار کیا گیا ہو۔ مگر اس واقعے میں اے آئی نے پورا حملہ خود انجام دیا، جو سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں ایک نئی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button