آپ کا ناشتہ کرنے کا وقت آپ کی عمر کا تعین کرسکتا ہے

ناشتہ کرنے کا وقت طویل مدتی صحت، عمر رسیدگی کے عمل اور زندگی کی مدت پر اہم اثرات مرتب کرسکتا ہے۔جدید تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ ایک بڑے تجزیاتی مطالعے (۲۰ سال سے زیادہ عرصے پر مشتمل) میں یہ معلوم ہوا کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، لوگ ناشتہ اور رات کا کھانا عام طور پر دیر سے کرنے لگتے ہیں اور کھانے کا مجموعی وقت بھی سکڑتا جاتا ہے۔خاص طور پر دیر سے ناشتہ کرنے والوں میں ڈپریشن، تھکن، منہ کی صحت کے مسائل، اور موت کا بڑھتا ہوا خطرہ دیکھا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جو افراد جلدی ناشتہ کرتے ہیں (مثلاً صبح تقریباً 7:50 بجے) ان میں دیر سے ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے میں موت کا خطرہ کم (10-سال زندہ رہنے کی شرح پائی گئی ہے۔مزید برآں ہر گھنٹہ دیر سے ناشتہ کرنے پر موت کا خطرہ 8 سے11 فیصدتک بڑھ جاتا ہے۔ ہمیشہ دیر سے ناشتہ کیا جانے سے بنیادی صحت کے مسائل (جیسے ڈپریشن، نیند کی خرابی، یا جسمانی کمزوری) بھی ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناشتا کرنے کے اوقات کار کوہیلتھ میکر بھی کہا جاتا ہے۔