ویرات ٹیم کے کپتان نہیں لیکن لیڈر ہیں:جسپریت بمراہ

ویرات ٹیم کے کپتان نہیں لیکن لیڈر ہیں:جسپریت بمراہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی ٹیم کے کپتان نہیں لیکن لیڈر ہیں۔جسپریت بمراہ سے اینکر نے دلچسپ سوالات کیے جس میں ایک سوال یہ تھا کہ آپ کا پسندیدہ کپتان کون ہے؟ جس پر فاسٹ بولر نے جواب دیا کہ بھارت کی تاریخ میں بہت کپتان آئے لیکن خود کو سب اچھا کیپٹن سمجھتا ہوں۔اینکر نے سوال کیا کہ آپ مہندر سنگھ دھونی، ویرات کوہلی اور روہت شرما کی کپتانی کو کیسا دیکھتے ہیں جس پر بمراہ نے کہا کہ تینوں کی کپتانی انداز ایک دوسرے سے بلکل مختلف تھا لیکن میں سمجھتا ہوں بالرز زیادہ اچھے کیپٹن ثابت ہوسکتے ہیں۔جسپریت بمراہ نے کہا کہ ویرات کوہلی کپتان نہیں ہیں، ٹیم میں 11 کھلاڑی ہوتے ہیں اس میں کچھ لیڈرز ہوتے ہیں کوہلی اِن میں سے ایک ہیں۔ کپتانی ایک پوسٹ ضرور ہے جسکا کام میچ کے دوران بالرز کو فیلڈنگ کو دیکھنا انہیں سنبھالنا ہوتا ہے، اگر کپتان مصروف ہے تو لیڈرز کی ذمہ داری ہوتی ہے کپتان کو مشورہ دے۔اینکر سوال کیا کہ کون سی وکٹ آپکی یادگار تھی؟ جس میں آپشنز دیئے گئے تھے کہ محمد رضوان، آئی پی ایل میں ویرات کوہلی، اولی روبنسن یا اولی پوپ۔۔ جس پر بالر کوہلی کی وکٹ اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ وہ میرا آئی پی ایل ڈیبیو تھا اور کوشش تھی کہ پرفارم کروں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے