پیرس اولمپکس: پہلے فٹبال میچ میں شدید ہنگامہ آرائی، اسٹیڈیم خالی کرانا پڑ گیا

پیرس اولمپکس: پہلے فٹبال میچ میں شدید ہنگامہ آرائی، اسٹیڈیم خالی کرانا پڑ گیا

پیرس اولمپکس میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان پہلا فٹبال میچ ہنگامہ آرائی کے سبب 4 گھنٹے میں مکمل ہوا جس میں مراکش کو فتح ملی۔پیرس اولمپکس کے پہلے فٹبال میچ میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے خالی کراکے میچ مکمل کرا یا گیا تاہم ہنگامہ آرائی کی وجہ سے میچ 4 گھنٹے میں مکمل ہوا۔پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ مراکش اور ارجنٹینا کے درمیان ہوا، میچ میں مراکش نے وقفے وقفے سے 2 گول کرکے پوزیشن مضبوط حاصل کرلی، ارجنٹینانے 68 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ دو ایک کیا لیکن پھر 15 منٹ کا انجری ٹائم ملا جس پر ارجنٹینا نے ایک اور گول کرکے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا۔اس کے بعد اسٹیدیم میں موجود تماشائیوں نے ہنگامہ شروع کردیا اور ہنگامہ آرائی کے دوران تماشائیوں نے پانی کی بوتلیں گراؤنڈ میں پھینکیں، صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ اسٹیدیم کو تماشائیوں سے خالی کرانا پڑا اور اس دوران میچ پورے2گھنٹے رکا رہا۔ اسٹیڈیم تماشائیوں سے خالی کرانے کے بعد میچ شروع ہوا تو ارجنٹینا کا دوسرا گول واپس لے لیا گیا کیوں کہ ریویو میں ارجنٹینا کے کھلاڑی کو آف سائیڈ قرار دیا گیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے