Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فیفا ورلڈکپ: ایمباپے نے میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، مزید کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

فرانس کے اسٹار فٹبالر کائلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف شاندار گول کرکے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا۔انہوں نے میچ کے 60ویں منٹ میں گول اسکور کیا اور اس کے ساتھ ہی ورلڈکپ کی تاریخ میں تیز ترین 20 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔27 سالہ ایمباپے نے صرف 20 ورلڈ کپ میچز میں 20 گول مکمل کیے، یوں انہوں نے ارجنٹائن کے لیونل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے یہی سنگ میل 30 میچز میں حاصل کیا تھا۔ایمباپے نے یہ کارنامہ تین ورلڈ کپ ایڈیشنز، 2018، 2022 اور 2026 میں انجام دیا۔ایمباپے اب 27 سال اور 201 دن کی عمر میں ورلڈ کپ میں 20 گول کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بھی بن گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button