Select Language
کھیل

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں دہشت گردی کا خطرہ

ٹی20 ورلڈکپ کے دوران امریکا اور ویسٹ انڈیز میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور شدت پسند تنظیم داعش نے ورلڈ کپ میچز میں حملوں کی دھمکی دی ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9جون کو نیو یارک میں پاک بھارت میچ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جبکہ داعش نے ویسٹ انڈین بورڈ کو بھی دھمکی بھیجی ہے۔امریکی اور ویسٹ انڈیز کے سیکیورٹی اداروں نے دھمکی موصول ہونے کے بعد ورلڈکپ کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے ہیں۔امریکی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز آئندہ ماہ دو جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button