پاکستان کی ڈیف ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا
شارجہ: پاکستان کی ڈیف ٹیم دنیائے کرکٹ کی چیمپئن بن گئی ہے۔ڈیف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 152 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار فتح پر خوب جشن منایا اور ڈانس بھی کیا۔واضح رہے کہ ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ تک شارجہ میں کھیلا گیا جس میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔