Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
کھیل

اسپیشل اولمپکس پاکستان؛ نیشنل گیمز میں 12 گولڈ میڈلز کیساتھ ٹائٹل پنجاب کے نام

اسپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز میں پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر بارہ گولڈ اور 13 سلور میڈلز کیساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ ایونٹ میں پنجاب نے بارہ گولڈ اور 13 سلور میڈلزکے ساتھ پہلی، سندھ نے 9 گولڈ اور 10 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ وفاقی ریجن 8 گولڈ اور 9 سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ محی الدین احمد وانی تھے جنہوں نے اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیف ایگزیکٹو رونق لاکھانی، سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا، سیکرٹری اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن رضوان الحق رازی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button