کھیل
محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

سلہٹ: تجربہ کار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا۔بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس بیرونِ ملک 100 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پاکستان کے چند منتخب بولرز میں شامل ہو گئے ہیں۔محمد عباس نے یہ کارنامہ اُس وقت انجام دیا جب انہوں نے میزبان ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی انہوں نے بیرونِ ملک ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔محمد عباس نے میچ میں شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بنگلہ دیشی اوپنرز محمود الحسن جوی اور تنزید حسن کو بھی آؤٹ کیا، جس سے میزبان ٹیم ابتدائی مشکلات کا شکار ہو گئی۔



