کھیل
ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا۔رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں کوہلی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیز ترین بلے باز بن گئے۔کوہلی نے یہ سنگ میل صرف 409 اننگز میں عبور کیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 423 اننگز میں 14 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ویرات کوہلی کو دنیا کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کا یہ نیا ریکارڈ مختصر فارمیٹ میں ان کی طویل اور کامیاب کرکٹ زندگی کا ایک اور سنہری باب قرار دیا جا رہا ہے۔



