شرارتی کچھوے نے لندن میں فلیٹ کو نذر آتش کردیا

ایک دلچسپ واقعہ جنوبی لندن میں اس وقت پیش آیا ہے جب ایک شرارتی کچھوے نے اپارٹمنٹ کو آگ لگا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھوئے نے مالک کے heat lamp کو گرا دیا تھا جس نے قریب ہی رکھی خشک گھاس کو آگ لگادی۔یہ واقعہ صبح تقریباً 11:40 بجے جنوب مغربی لندن کے میچیم علاقے میں لندن روڈ پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔فائر بریگیڈ اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ 11:40 بجے سے 12:22 بجے تک چار فائر بریگیڈ اسٹیشن کے عملے نے آگ پر قابو پایا اور کچھوئے کے ساتھ ساتھ اپارٹمنٹ میں چھپے پالتو کتے کی بھی بحفاظت ریسکیو کیا اور مالک کے حوالے کر دیے گئے۔آتشزدگی کے نتیجے میں گھر کو معمولی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد لندن فائر بریگیڈ نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ heat lamps کو ایک ہی جگہ مضبوظ طریقے سے نصب کرنا ضروری ہے تاکہ وہ گر کر آگ کا سبب نہ بنیں۔مزید برآں جو مواد heat lamp کے آس پاس ہو مثلاً خشک گھاس یا کپڑے وغیرہ، ان کو وہاں نہ رکھا جائے، اس سے آگ لگنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔