3 بھارتی فلموں کی سعودی عرب میں نمائش روک دی گئی
ریاض: بھارتی سپر اسٹار اجے دیوگن کی سنگھم سمیت 3 بھارتی فلموں کی سعودی عرب میں نمائش روک دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے 3 بھارتی فلموں کی نمائش کو روک دیا ہے جن میں اجے دیوگن کی سنگھم اگین بھی شامل ہے۔خبر کے مطابق جن دیگر 2 بھارتی فلموں کی نمائش کو روکا گیا ان میں کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 اور فلم اماران شامل ہیں۔ فلموں کی نمائش روکنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مذہبی، جنسی یا حساس مواد ہونے کی بنا پر فلموں کو نمائش سے روکا جاتا ہے، سعودی عرب میں اس حوالے سے سخت پالیسی اپنائی جاتی ہے جب کہ ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ خبر کے مطابق تینوں فلموں کو دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا جب کہ فلموں کو متحدہ عرب امارات میں شیڈول کے مطابق نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔