Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

سنیتا کے ’گولی مارنے‘ والے بیان پر گووندا نے دلچسپ جواب دے دیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا کے خود کو گولی مارنے والے ایک پرانے بیان پر نہایت دلچسپ انداز میں ردِعمل دیتے ہوئے حاضرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ ایک ریئلٹی شو میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنی مخصوص مزاحیہ اندازِ گفتگو سے محفل کا رنگ جما دیا۔شو کے پرومو میں گووندا کی آمد پر میزبان فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گفتگو کے دوران اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ لوگ صرف وہ لاک اپ دیکھتے ہیں جو سامنے ہوتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے، اور وہ ابھی انہی ’’لاک اپس‘‘ سے نکل کر آئے ہیں۔اسی دوران فرح خان نے سنیتا آہوجا کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے مذاقاً کہا تھا کہ اگر موقع ملتا تو وہ گووندا کو سینے پر گولی مار دیتیں۔ اس پر گووندا نے بھی فوراً مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا، ’’میں تو جیب میں گولی رکھ کر آیا ہوں، جب وہ سینے پر مارنا چاہتی تھیں تو لیجیے، اب مار دیجیے۔‘‘ ان کا یہ جواب سن کر شو میں موجود تمام افراد ہنس پڑے۔یاد رہے کہ سنیتا آہوجا نے اسی پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ شادی کے دوران انہیں کئی مشکل مراحل سے گزرنا پڑا، تاہم محبت اور رشتے کی مضبوطی نے انہیں ہر آزمائش کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے گووندا کے ماضی میں پیش آنے والے حادثاتی فائرنگ کے واقعے کا ذکر بھی ہلکے پھلکے انداز میں کیا تھا، جس کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button