Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

بوائے فرینڈ کے قتل کے مقدمے میں برطانوی ٹک ٹاکر دبئی میں زیرِ حراست، سزائے موت کا امکان

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ٹک ٹاک انفلوئنسر بروک جارج کو دبئی میں اپنے بوائے فرینڈ کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اگر عدالت میں ان پر عائد الزام ثابت ہو گیا تو انہیں متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بروک جارج نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ واقعہ ایک پرتشدد گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا اور انہوں نے اپنی جان بچانے کے لیے دفاعِ نفس میں یہ قدم اٹھایا۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق بروک جارج کو 22 جون کو حراست میں لیا گیا۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ نے ان پر جسمانی تشدد کیا، انہیں مکا مارا، ان کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں رکھا اور اپارٹمنٹ میں بھی ان پر حملہ کیا۔تنظیم کی چیف ایگزیکٹو رادھا اسٹرلنگ کا کہنا ہے کہ بروک کو اپنی جان کا حقیقی خطرہ محسوس ہوا، جس کے بعد انہوں نے قریب موجود باورچی خانے کا چاقو اٹھا کر اپنا دفاع کیا۔ تاہم متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس واقعے کو دفاعِ نفس کے بجائے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت قتل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف پری میڈیٹیٹڈ مرڈر کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button