Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تیاریاں آخری مرحلے میں، تاریخ بھی سامنے آگئی؟

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔تازہ رپورٹس کے مطابق منگنی کے بعد اب دونوں اپنی شادی کی تیاریوں کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور جلد ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔حال ہی میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے منگیتر کے زیرِ اہتمام ہونے والے ٹائٹ اینڈ یونیورسٹی (TEU) سمر کیمپ میں شرکت کی، جہاں ان کی موجودگی نے شرکاء اور منتظمین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ جارج کٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ کی تعریف کی اور کہا کہ شادی کی تیاریوں کے باوجود انہوں نے وقت نکال کر تقریب میں شرکت کی، جو ان کی خوش اخلاقی اور سادگی کا ثبوت ہے۔جارج کٹل کے مطابق ٹیلر نہایت خوش مزاج اور نرم دل شخصیت کی مالک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب کے دوران ٹیلر ان کی والدہ کے ساتھ بھی خوشگوار گفتگو کرتی رہیں اور سب کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button