Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

شاہ رخ نے فلم میں ہوں نا کیلئے آفر کی لیکن فرح خان نے منع کردیا، سیف خان کا انکشاف

بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ہدایتکارہ فرح خان کی جانب سے سپر ہٹ فلم میں کام کرنے سے منع کیے جانے کا انکاشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں اداکار سیف علی خان اپنی فلم کرتاویہ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس کیلئے مختلف پروگرامز میں شرکت کر رہے ہیں اور انٹرویوز دے رہے ہیں۔حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا شاہ رخ خان نے کبھی آپ کو فلم میں کسی کردار کی پیش کش کی؟جس کا جواب دیتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ جی بالکل شاہ رخ خان نے فلم میں ہوں نا میں کام کرنے کی آفر دی تھی اور کہا کہ یہ فلم کا ایک بہت اچھا حصہ ہے۔اداکار نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پھر بعد میں ہدایتکارہ فرح خان نے کال کی اور مجھے منع کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button