Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
شوبز

صحیفہ جبار اپنے نئے ہیئر کٹ پر ہونے والی تنقید پر پھٹ پڑیں

پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنی سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔حال ہی میں صحیفہ جبار خٹک نے اپنے نئے ہیئر کٹ پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ خواتین کو ہمیشہ مردوں کے مقابلے میں مختلف معیار پر کیوں پرکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مردوں سے کبھی یہ نہیں پوچھا جاتا کہ انہوں نے بال کیوں کٹوائے ہیں مگر خواتین سے ان کے لباس، تعلیم، شادی اور کیریئر سے متعلق سوالات کیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ چند ماہ کے دوران سب سے زیادہ تنقید خواتین کی جانب سے ہی ملی ہے جبکہ ملک میں خواتین سے متعلق سنگین مسائل کہیں زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔دوسری جانب اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کولڈ پلنج واٹر ایکسرسائز کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ جم لباس میں برفیلے پانی میں ورزش سے لطف اندوز ہورہی تھیں، جبکہ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ لوگ بھی کولڈ پلنج واٹر کی طرح ٹھنڈے رہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض افراد نے ان کے بدلتے انداز اور طرزِ زندگی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ نے اسے مغربی ثقافت کی تقلید قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں جبکہ دوسرے نے کہا کہ ایسی حرکات کے بعد تنقید پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button