ہانیہ عامر کی نئی لُک سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ، ایسا کیا کردیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار تعریف کے بجائے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔20 ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی ہانیہ عامر حال ہی میں اپنی کامیاب ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ کے بعد مسلسل توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ امریکا میں گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر وہ مختلف برانڈ ایونٹس میں بھی سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔حال ہی میں ہانیہ عامر نے گاڑیوں کے ایک ایونٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مہندی گرین رنگ کا فرشی شلوار قمیض زیب تن کیا، جس کے ساتھ دوپٹہ اور کھلے قدرتی ویوی بال ان کے انداز کا حصہ تھے۔ تاہم ان کے لُک میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز مستطیل شکل کی عینک بنی، جس نے مداحوں کو حیران بھی کیا اور سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان بھی کھڑا کر دیا۔ہانیہ کے اس نئے انداز پر انٹرنیٹ صارفین نے خاصے چٹ پٹے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر لگ رہی ہیں، جبکہ ایک اور نے کہا کہ پہلی بار معلوم ہوا کہ ہانیہ عامر بھی خراب لگ سکتی ہیں۔



