Select Language
کھیل

گواسکر نے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کو بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار دیدیا

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کو بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار دے دیا۔سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹرز کے حق میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، کھیلنا یا نہ کھیلنا اس میں کھلاڑیوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہیں، اگر حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے تو اس پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ آخر کار کھلاڑی بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ میں ہیں اور وہ حکومت سے ہدایات لیتے ہیں، اس معاملے میں کھلاڑی لاچار ہیں اور وہ صرف ایشیا کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button