Select Language
بین الاقوامی

ملک سے فرار ہونے کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی پہلی بار منظر عام پر آگئے

افغانستان سے مبینہ طور پر قومی خزانے کے 169 ملین ڈالر لے کر فرار ہونے والے سابق افغان صدر اشرف غنی سعودی عرب پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں افغانستان سے فرار ہونے کے بعد سابق افغان صدراشرف غنی کو پہلی مرتبہ سعودی عرب میں دیکھا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم اشرف غنی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ اشرف غنی 15 اگست 2021 کو افغانستان سے فرار ہو گئے تھے۔اشرف غنی اور ان کی اہلیہ پر افغان بینک کے ذخائر سے تقریباً 169 ملین ڈالر متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button