Select Language
ٹیکنالوجی

گوگل جیمینائی اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات پڑھ سکے گا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کا اے آئی ٹول جیمینائی بہتر جواب دینے کے لیے اب صارفین کی ای میلز اور نجی دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ڈیپ ریسرچ فیچر (جو کہ تمام جیمینائی صارفین کے لیے دستیاب ہے) پہلی بار گزشتہ برس لانچ کیا گیا تھا۔ نئی صلاحیتوں کے مطلب ہے کہ یہ اے آئی ایپ اب صارفین کی مزید نجی معلومات تک جا سکتی ہیں۔گوگل کا کہنا تھا کہ جی میل، ڈرائیو اور چیٹ کے سیاق و سباق سے متعلق جواب کا حصول جیمینائی صارفین کا سب سے زیادہ مطلوبہ فیچر تھا۔ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا مطلب ہے کہ جی میل، ڈرائیو اور گوگل چیٹ سے معلومات براہ راست اخذ کر کے مزید تفصیلی رپورٹ بنائی جا سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button