Select Language
بین الاقوامی

بنگلادیش، آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی دن میں 14 افراد ہلاک

بنگلادیشی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں مختلف اضلاع میں اس وقت ہوئی ہیںجب اچانک شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا آغاز ہوا۔مقامی حکام کے مطابق زیادہ تر متاثرین کی شناخت کھلے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں اور نواحی مقامات پر موجود مزدوروں کے طور پر ہوئی ہے۔علاوہ ازیں آسمانی بجلی گرنے سے کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 2016 میں آسمانی بجلی گرنے کے متعداد واقعات کو قدرتی آفت قرار دیا گیا تھا، ایسے واقعات سے سالانہ سینکڑوں اموات ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button