Select Language
بین الاقوامی

امتحان میں فیل ہونے پر طلبہ کی کوئلوںکی کان میں مزدوری

جنوبی کوریا میں تعلیمی سال 2026 کے آغاز میں متعارف کرائے گئے نئے انتخابی مضمون میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہوجانے کے بعد شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا نے سینئر مڈل اسکولوں کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے سمسٹر کے شروع ہونے کے بعد ہونے والے اسپیشلائزیشن ٹریک امتحانات کے دوران طلباء کی ایک قابل ذکر تعداد فیل ہوگئی۔صوبائی پارٹی کمیٹی کے محکمہ تعلیم نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے مطلوبہ سطح پر پورا نہ اترنے والے طلبا کو کوئلے کی کانوں یا تعمیراتی مقامات پر تفویض کیا جائے گا۔شمالی کوریا میں اس سال تمام سینئر مڈل اسکولوں میں انتخابی مضمون کا نظام نافذ کیا گیا تھا تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا طلبا کیلئے یہ موزوں ہے یا نہیں۔جب نتائج توقعات کے برعکس آئے تو پارٹی حکام نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا اور فوری طور پر صوبے بھر کے اسکولوں میں معائنہ ٹیمیں روانہ کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button