Select Language
بین الاقوامی
Trending

تھائی لینڈ:خوشیاں ماتم میں بدل گئیں،واٹر فیسٹیول موت کا کھیل بن گیا

تھائی لینڈ میں نئے سال کے موقع پر منائے جانے والے مشہور واٹر فیسٹیول کے دوران اموات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صرف ابتدائی تین دنوں میں 191 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال دنیا کی سب سے بڑی واٹر فائٹ کہلانے والا یہ تہوار خوشیوں کے بجائے حادثات، تیز رفتاری اور نشے میں ڈرائیونگ کے باعث ایک المناک شکل اختیار کر گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 951 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پہلے ہی دن 51 افراد مختلف حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری (تقریباً 42 فیصد) اور اس کے بعد نشے میں ڈرائیونگ (27 فیصد سے زائد) بتائی گئی ہے۔یہ تہوار نئے تھائی سال کے طور پر منایا جاتا ہے، جس میں لاکھوں افراد بڑے شہروں خصوصاً بنکاک سے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ اہلِ خانہ کے ساتھ جشن منا سکیں۔ اس بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کے باعث سڑکوں پر رش بڑھ جاتا ہے اور حادثات میں اضافہ ہوتا ہے۔حکام کے مطابق ’سات خطرناک دن‘ کے نام سے مشہور اس دورانیے میں ہیلمٹ نہ پہننا، تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ رویے بھی اموات کی بڑی وجوہات ہیں۔ دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان سب سے زیادہ حادثات رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button