Select Language
بین الاقوامی

مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں مزدور سراپا احتجاج، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ

مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارت کے ہر طبقے کے لوگ متاثر ہونے لگے ہیں، جس کے سبب عام شہری کی زندگی اجیرن بن گئی۔بھارتی شہر نوئیڈا میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ نوئیڈا میں فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہوگیا جہاں متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کا بدترین معاشی اور سماجی استحصال کر رہی ہے، عام آدمی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مزدوروں کے پرتشدد احتجاج کا ذمہ دار بی جے پی سرکار کی ناقص پالیسیوں کو قرار دیا۔ سربراہ سماج وادی پارٹی کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے حمایتی سرمایہ داروں کی من مانی کے باعث مزدور مناسب تنخواہ سے محروم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button