شین وارن کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ بیٹے کا تہلکہ خیز انکشاف

آسٹریلیا کے سابق کپتان شین وارن کی موت کو چار سال کا عرصہ بیت گیا ہے۔لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی اچانک موت کے چار سال بعد ایک بار پھر ان کے انتقال کی وجوہات پر بحث چھڑ گئی ہے۔52 سالہ شین وارن 2022 میں تھائی لینڈ میں ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے بیٹے جیکسن وارن نے کہا کہ ان کے خیال میں کووڈ-19 ویکسین ان کی موت کی وجہ بنی، اگرچہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے والد کو کچھ صحت کے مسائل لاحق تھے۔جیکسن کے مطابق والد کی موت کی خبر ملتے ہی انہوں نے حکومت اور ویکسین کو موردِ الزام ٹھہرایا تاہم بعد میں اپنے خیالات کو عوامی سطح پر بیان نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ شین وارن نے متعدد ویکسین ڈوزز لی تھیں حالانکہ وہ اس کے خواہشمند نہیں تھے بلکہ پیشہ ورانہ تقاضوں کے باعث ایسا کرنا پڑا۔



