Select Language
بین الاقوامی
Trending

بائے بائے امریکہ،نیٹو اپنے پائوں پر خود کھڑا ہوگا

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے نیٹو سے ممکنہ انخلا کے خدشات نے یورپی ممالک کو متبادل دفاعی حکمت عملی تیز کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ یورپی ممالک اب ایک نئے تصور ’یورپی نیٹو‘ پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت یورپ خود کمانڈ اور کنٹرول کا بڑا حصہ سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد نیٹو اتحاد کو مکمل طور پر ختم کرنا نہیں بلکہ امریکا کے ممکنہ انخلا کی صورت میں دفاعی تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جرمنی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی نے اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات، نیٹو سے نکلنے کے اشارے اور گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی جیسے عوامل نے یورپ میں تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے معاملے پر امریکا اور یورپ کے درمیان اختلافات نے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو بھی متاثر کیا ہے۔ اسی وجہ سے یورپی ممالک فضائی دفاع، لاجسٹکس، انٹیلی جنس اور فوجی قیادت جیسے اہم شعبوں میں خود انحصاری بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button