Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران پر حملہ ہوا تو جواب پہلے سے زیادہ تیز اور دردناک ہوگا، قالیباف کی دھمکی

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ تیز، بھاری اور دردناک ہوگا۔ایرانی خبر رساں ادارے اسنا کے مطابق قالیباف نے کہا کہ امریکا اب یہ سمجھ چکا ہے کہ ایران کی جانب سے ’متناسب جوابات‘ کا دور ختم ہوچکا ہے۔ قالیباف کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کسی بھی ممکنہ نئے حملے کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت ردعمل دینے کی پالیسی اختیار کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی برقرار ہے۔دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے باعث خطے میں مزید فوجی تصادم کے خدشات بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button