Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

’گرفتار یا قتل کر دی گئی تب بھی دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جاؤں گی‘، شیخ حسینہ کا بڑا اعلان

نئی دہلی/ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال دسمبر میں ہر صورت اپنے وطن واپس جائیں گی، چاہے انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے یا اپنی جان ہی کیوں نہ گنوانی پڑے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والی شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ اپنی جماعت عوامی لیگ کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جائیں گی اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔شیخ حسینہ نے کہا کہ انہیں اس بات کا ادراک ہے کہ وطن واپسی پر انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے یا ان کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، تاہم وہ ان خدشات سے خوفزدہ نہیں ہیں اور اپنے ملک واپس جانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔انہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی لیگ کو دبایا نہیں جا سکتا اور پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کے مطابق مختلف حلقوں میں جماعت کی تنظیمِ نو کے لیے ورچوئل اجلاس بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔شیخ حسینہ 2024 میں حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت منتقل ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں بنگلہ دیش میں ان کے خلاف مختلف مقدمات قائم کیے گئے، جبکہ انہیں ایک مقدمے میں غیر موجودگی میں سزا بھی سنائی جا چکی ہے، جسے وہ سیاسی بنیادوں پر دیا گیا فیصلہ قرار دیتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button