Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

پہلے شرائط پوری کرو پھر تکنیکی مذاکرات، ایران موقف پر ڈٹ گیا

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران شرائط پوری ہونے اور تاریخ اور مقام پر اتفاق ہونے کے بعد امریکا سے تکنیکی مذاکرات کرے گا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ کوئی تکنیکی مذاکرات طے نہیں ہیں۔کاظم غریب آبادی نے کہا کہ دوحہ میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان تکنیکی ورکنگ گروپ کے مذاکرات کے انعقاد سے متعلق میڈیا رپورٹس تصدیق شدہ نہیں ہیں اور نہ ہی تکنیکی میٹنگز اس ہفتے کے لیے شیڈول ہیں۔ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے ساتھ مشاورت جاری ہے جس میں حال ہی میں دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت امریکی وعدوں پر عمل درآمد کی کوششیں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button