Select Language
بین الاقوامی

بیماری پر گایوں کے ذبح کے حکومتی فیصلے کیخلاف فرانسیسی کسان سڑکوں پر آگئے

فرانس کے جنوب مغربی علاقوں میں ہزاروں کسانوں نے گایوں میں پھیلنے والی جلدی بیماری کے باعث بڑے پیمانے پر جانوروں کے ذبح کیے جانے کے خلاف سڑکیں بند کر دیں اور احتجاج کیا۔کسانوں نے حکومت کے فیصلے کو سخت اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے جگہ جگہ ٹریکٹر کھڑے کر دیے اور گھاس کے گٹھوں کو آگ لگا دی۔حکومت نے نوڈیولر ڈرماٹائٹس (لمپی اسکن ڈیزیز) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ ریوڑ کے تمام جانور ذبح کرنے اور تقریباً 10 لاکھ مویشیوں کو ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔جمعے کے روز اسپین کی سرحد کے قریب ایک گاؤں میں بیماری کا ایک کیس سامنے آنے پر 200 سے زائد گایوں کو ذبح کیا گیا، جس پر کسان شدید غصے میں آ گئے۔کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ پورے ریوڑ کو ذبح کرنا مؤثر حل نہیں بلکہ کسانوں کی زندگی بھر کی محنت کو برباد کرنے کے مترادف ہے۔ ہفتے کے روز ملک بھر میں 40 سے زائد مقامات پر مظاہرے ہوئے، جن میں تقریباً 2 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ کئی شاہراہیں بند رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button