Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

حملے سے باز رہو ورنہ،،،،،،کیوبا کی امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینال نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے کیوبا کے خلاف فوجی کارروائی کی تو اس کے نتیجے میں ’خونریزی‘ ہوگی اور پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔کیوبن صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کیوبا کسی کے لیے خطرہ نہیں تاہم اگر ملک پر حملہ کیا گیا تو عوام بھرپور مزاحمت کریں گے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ کیوبا نے 300 سے زائد فوجی ڈرون حاصل کیے ہیں اور ان کے استعمال سے متعلق منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا کہ ممکنہ اہداف میں امریکی بحری اڈہ گوانتانامو بے، امریکی جنگی جہاز اور فلوریڈا کا علاقہ کی ویسٹ شامل ہو سکتے ہیں۔کیوبا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ممکنہ فوجی مداخلت کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button