Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

چین ایران پر موقف میں تبدیلی لانے کیلئے دبائو ڈالے:امریکہ کی درخواست

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ چین ایران پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ خلیج میں اپنے موجودہ مؤقف اور اقدامات میں تبدیلی لائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن امید کرتا ہے کہ بیجنگ ایران کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرنے میں زیادہ فعال کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں عدم استحکام ایشیائی معیشتوں، خاص طور پر خود چین کے لیے بڑا خطرہ ہے کیونکہ چین مشرقِ وسطیٰ سے آنے والی توانائی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان خلیجی کشیدگی، بحری نقل و حمل اور تیل کی ترسیل کے معاملات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button