Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

مسجد قبا میں بغیر ڈرائیور چلنے والی روبوٹ ٹیکسی متعارف، زائرین حیران

مدینہ منورہ میں مسجد قبا میں زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے جدید خودکار ٹیکسی سروس ’روبوبس‘ متعارف کرا دی گئی ہے۔سعودی حکام کے مطابق یہ منصوبہ جدید، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے اسٹریٹجک پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد زائرین کی آسان نقل و حرکت کو یقینی بنانا اور سعودی وژن 2030 کے ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ٹرانسپورٹ وژن کی حمایت کرنا ہے۔روبوبس جدید مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس میں جدید سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ یہ نظام بس کے اردگرد موجود افراد، نمازیوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔حکام کے مطابق روبوبس مسجد قبا میں تقریباً 700 میٹر کے مخصوص راستے پر بغیر کسی انسانی ڈرائیور کے خودکار انداز میں چل سکے گی۔ اس جدید سروس کے ذریعے زائرین کو آسان، تیز اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button