Select Language
بین الاقوامی
Trending

ہنگری میں نئے سیاسی دور کا آغاز، یورپی یونین کا جھنڈا 12 برس بعد پارلیمنٹ کے اندر آویزاں

ہنگری میں 16 سال تک اقتدار میں رہنے والے وزیراعظم وکٹر اوربان کے دور کا اختتام ہوگیا جبکہ سینٹر رائٹ جماعت تیسزا پارٹی کے رہنما پیٹر میگیار نے ملک کے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھالیا۔45 سالہ پیٹر میگیار نے گزشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کی جماعت نے 199 رکنی پارلیمنٹ میں 141 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی، جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر ہنگری کے وزیراعظم بن گئے۔حلف برداری کی تقریب دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں واقع تاریخی پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ یورپی یونین کا جھنڈا 12 برس بعد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے اندر دوبارہ آویزاں کیا گیا، جسے نئی حکومت نے یورپ کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی علامت قرار دیا۔پیٹر میگیار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہنگری اب تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اور ملک کو سیاسی و معاشی جمود سے نکالنے کے لیے بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نظام کی تبدیلی کے دروازے سے آگے بڑھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button