Select Language
بین الاقوامی
Trending

مسافر طیارے کی ٹرک اور بجلی کے کھمبے سے ٹکر،سینکڑوں جانیں بچ گئیں

امریکا میں ایک مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے دوران ٹرک اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، تاہم خوش قسمتی سے بڑا حادثہ ٹل گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیو آرک لبرٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں ایک بوئنگ اڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے پر حرکت کر رہا تھا کہ اسی دوران قریب موجود سڑک سے گزرنے والا ایک ٹرک اس کی زد میں آگیا۔رپورٹ کے مطابق طیارے کا ٹائر ٹرک سے ٹکرایا جس کے بعد جہاز بجلی کے ایک کھمبے سے بھی جا ٹکرایا۔حادثے کے باوجود پائلٹ نے صورتحال کو قابو میں رکھا اور طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔ حکام کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ تصادم کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button