اڈانی گروپ کی ایرانی ایل پی جی درآمد پر امریکی تحقیقات، اہم انکشافات سامنے آگئے

امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے اڈانی گروپ کی ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی درآمد پر تحقیقات جاری ہیں، جس پر وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی کمپنی سے کروڑوں ڈالرز کی ایل پی جی خرید کر بھارت درآمد کی۔ امریکی بینک Wells Fargo نے اڈانی کی ایران ڈیل پر خدشات کے باعث ٹرانزیکشنز بند کر دیں۔امریکی تحقیقاتی ادارے فیکٹ فوکس نے اڈانی کے ایران کے ساتھ خفیہ کاروبار کی تصدیق کر دی۔مودی سرکار نے اڈانی گروپ پر ایران سے درآمدات کے الزام میں کوئی کارروائی نہ کر کے دوست نوازی ثابت کی، اڈانی گروپ نے ایرانی کوئلہ درآمد کر کے عالمی قوانین اور امریکی پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ہندنبرگ کی تحقیقی رپورٹ میں اڈانی پر سیکیورٹیز فراڈ اور اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے تھے اور مودی سرکار نے اڈانی پر لگے کرپشن الزامات پر پردہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی۔عالمی میڈیا نے مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کو بھارت کی جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ مودی کے اقتدار میں اڈانی کی دولت میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا جس پر خود بھارتی اپوزیشن نے سوال اٹھائے۔