بین الاقوامی

لبنان میں اسرائیلی طیارہ تباہ! کیا یہ صرف تکنیکی خرابی تھی؟

بیروت: اسرائیلی فضائیہ کا ایک طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) نے بدھ کو اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جب وہ تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر لبنان کی حدود میں کریش کر گیا۔آئی ڈی ایف کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور سکیورٹی یا حساس معلومات کے لیک ہونے کا بھی کوئی خدشہ نہیں پایا جاتا۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب حوثی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی ڈرون طیارے کو یمن کے الجوف ضلع میں مار گرایا ہے۔ حوثی ترجمان کے مطابق یہ 10 دن کے دوران تیسرا اور مجموعی طور پر 18 واں امریکی ڈرون ہے جسے جنگ کے آغاز سے اب تک نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button