ڈین جونز کی بیٹیاں کراچی کنگز کے لیے خوشی کا اظہار کر رہی ہیں: اہلیہ

33

کراچی: عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ آنجہانی ڈین جونز کی فیملی نے بھی کراچی کنگز کی جیت کے لیے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا ہے۔

ڈین جونز کی 34 سالہ اہلیہ جین جونز نے اس سلسلے میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ جونز کی لڑکیاں کراچی کنگز کے لڑکوں کے لیے خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔

جین جونز کا کہنا تھا کہ ہم یہاں آسٹریلیا سے کراچی کنگز کے لیے خوش ہیں، کاش کہ ہم وہاں پاکستان میں ہوتے، مجھے پتا ہے کہ کراچی کنگز کے لڑکے پروفیسر ڈینو کے لیے ٹرافی جیت کر رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے ڈین جونز کے لیے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے لکھا کہ آج آپ کو یہاں ہمارے ساتھ ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے زندگی کے دوسرے منصوبے تھے۔

وسیم اکرم نے لکھا ’میں جانتا ہوں کہ آپ کو اپنے لڑکوں سے کوئی چیز دور نہیں رکھ سکتی، اور آپ جہاں بھی ہیں، وہاں سے ہمیں دیکھ اور خوش ہو رہے ہوں گے۔‘

لے جنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ڈین جونز کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ ایک کاغذ پر لکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ’کراچی کنگز اے آر وائی، ہم واپس پاکستان آئیں گے۔‘ وسیم اکرم نے اس تصویر پر لکھا کہ پروفیسر ڈینو، یہ آپ کے لیے ہے، امید ہے ہم آپ کو فخر محسوس کرائیں گے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے، شنیرا نے ٹوئٹ میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو مخاطب کر کے لکھا کہ آج کا میچ پروفیسر ڈینو کے لیے جیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.