0

صیہونی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ بمباری، مزید 63 فلسطینی شہید

غزہ:اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری رہی، تازہ حملوں میں مزید63 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔المواصی میں محفوظ قرار دیئے گئے علاقے پر بمباری سے بارہ فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل کا خان یونس میں غزہ کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار581 تک پہنچ گئی۔شدید سردی اور سہولتوں کے فقدان کے باعث ایک اور نومولود زندگی کی بازی ہار گیا، غزہ میں شدید سردی کے باعث جاں بحق بچوں کی تعداد 8 ہوگئی، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی سائٹس پر بھی حملہ کر دیا۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس سے مذاکرات کیلئے وفد کو اختیار دے دیا، اسرائیل کی مذاکراتی ٹیم میں فوجی اور خفیہ ایجنسیوں کے حکام شامل ہیں، حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات قطر میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں