0

شام: باغیوں نے ایک اور اہم شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا، دمشق سے 100 کلومیٹر دور پہنچ گئے

دمشق: روسی صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف لڑنے والے شامی باغیوں نے حمص اور دارہ شہر پر بھی قبضہ کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور باغی بشار الاسد کی فوج کو مسلسل پیچھے ہٹنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق باغی گروہ حیات التحریر الشام کے جنگجو وسطی شہر حمص پر بھی قابض ہوچکے ہیں اور شامی فوج شہر چھوڑ کر جاچکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ باغی جنگجو اب 2011 کے عرب بہار تحریک کے مرکز دارہ صوبے میں داخل ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغیوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے ایک ڈیل کے تحت پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا اور انہیں دار الحکومت دمشق تک محفوظ راستہ دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف باغیوں کی دمشق کی جانب پیش قدمی جاری ہے تو دوسری طرف ہزاروں لوگ نئی خانہ جنگی کے باعث اپنے علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر ایرانی قدس فورس کے جنرلز نے شامی علاقوں سے انخلا شروع کردیا ہے جبکہ روسی فوج نے بھی طرطوس پورٹ سے انخلاء کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں