یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ ڈنمارک سے موصول ہوگئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادمیر زیلسنکی نے ڈنمارک سے ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ زیلسنکی نے بیان میں کہا کہ یوکرین نے ایف 16 طیارے فراہم کرکے لیڈرشپ کی مثال قائم کی ہے۔ یہ ڈنمارک کا انسانی جانیں بچانے کے لیے بڑا قدم ہے۔اس قبل یوکرین نے اگست میں ایف 16 جنگی طیاروں کا استعمال روس کے اہم پلوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا تھا۔ یوکرین 2 سال سے مغربی ممالک سے روس کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایف 16 طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔یوکرین کو 2024 اور 2025 کے دوران 65 مزید ایف 16 طیارے موصول ہونے کی توقع ہے۔
0