وینس ہمارے قریب ترین سیاروں میں سے ایک ہے جسے کبھی کبھی اس کے زمین کے یکساں حجم اور چٹانی ساخت کیوجہ سے زمین کا جڑواں بھی کہا جاتا ہے۔حالانکہ اس کی سطح بالکل بنجر ہے لیکن کیا یہ سچ ہے کہ سیارہ وینس بھی کبھی سمندروں سے ڈھکا ہوا تھا؟نئی تحقیق جس میں سیارے کے اندرونی حصے میں پانی کی مقدار کا اندازہ لگایا ہے، کے مطابق جواب نہیں میں ہے۔محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس وقت سیارے کا اندرونی حصہ کافی حد تک خشک ہے جو اس دعوے سے مطابقت رکھتا ہے کہ وینس اپنی تاریخ کے اوائل سے ہی خشک پڑا ہے۔ اس کی سطح پگھلی ہوئی پتھر، میگما پر مشتمل تھی جس کے بعد یہ بھی خشک ہوگیا۔پانی کو زندگی کے لیے ایک ناگزیر جزو سمجھا جاتا ہے، اس لیے مطالعے کے نتائج بتاتے ہیں کہ وینس کبھی بھی رہنے کے قابل نہیں رہا۔ نتائج اس سابقہ مفروضے کو بھی غلط قرار دیتے ہیں کہ وینس کی سطح کے نیچے پانی کا ذخیرہ ہو سکتا ہے۔یونیورسٹی آف کیمبرج کے انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور تحقیق کی سرکردہ مصنفہ ٹریزا کانسٹینٹینو نے کہا کہ ماحولیاتی کیمسٹری بتاتی ہے کہ وینس پر آتش فشاں پھٹنے سے بہت کم پانی نکلتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ سیارے کا اندرونی حصہ بہت زیادہ خشک ہے۔
0