0

صدارتی انتخاب؛ کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت

واشنگٹن: امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔امریکا کے 22 اگست 2024 تک کیے گئے نیشنل سروے کے مطابق کملا ہیرس کی مقبولیت 48.4 فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 45.3 فیصد ہے۔ اس سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اور امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف سروے میں ایک دوسرے پر معمولی سبقت سے آگے ہوتے رہے ہیں۔کملا ہیرس کو جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد امریکی صدارت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ کملا ہیرس نے گزشتہ روز پارٹی کی جانب سے باضابطہ طورپر صدارتی نامزدگی قبول کی ہے۔ پارٹی کنونشن سے خطاب میں کملا ہیرس نے غزہ کی صورتحال کو مکمل تباہی قرار دیا تھا۔کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آنے کے نتائج سنگین ہونگے، وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کا دور افراتفری سے بھرپور تھا، ٹرمپ نے گزشتہ الیکشن کے بعد جو کچھ کیا اس سے بھی بدتر ہو سکتا ہے، ٹرمپ نے مسلح ہجوم کو کیپیٹل ہل بھیجا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں