0

غزہ: اسرائیلی فورسز کی بمباری سے مزید69فلسطینی شہید

غزہ :غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر قیامت خیز حالات میں نرمی نہ آسکی، دودن میں مزید 69فلسطینی شہید،212 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فورسز نے وسطی غزہ اور اطراف میں فائرنگ ، گولہ باری اور ڈرون حملے کیے،48 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 69فلسطینی شہید،212 زخمی ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنوبی غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت11فلسطینی ،دیر البلاح میں پناہ گزین خیموں پر صیہونی فوج کے ڈرون حملےمیں4 افراد شہید ہوگئے جبکہ نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی شہید،1 زخمی ہوگیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی غزہ کے رہائشیوں کو محلے خالی کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے نئے احکامات جاری کردیئے۔واضح رہے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک 40ہزار 334 فلسطینی شہیداور 93ہزار356 زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں کہاگیا کہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد کے بعد حماس نے اپنا وفد قاہرہ بھیجنے کا اعلان کر دیا، حماس کےرہنما خلیل الحیا قاہرہ کے وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ دونوں فریقین کے درمیان امریکی صدر جوبائیڈن کی تجویز کردہ سفارشات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں