0

کیلیفورنیا کے جنگلات میں تاریخ کی سب سے بڑی آتشزدگی

شمالی کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ 24 گھنٹوں کے دوران سائز میں دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، خوفناک آتشزدگی ساڑھے 3 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے اور اس کو امریکا میں جنگلات میں لگنے والی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے۔کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن کے مطابق، پاک فائر (آگ کو دیا گیا نام) نے ریاستی دارالحکومت سیکرامنٹو کے شمال میں تقریباً 90 میل (144 کلومیٹر) کے فاصلے پر ساڑھے 3 لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا تھا۔خطے میں ٹھنڈے درجہ حرارت اور مرطوب ہواؤں کی وجہ سے ممکنہ طور پر آگ کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی، حکام نے بتایا کہ آگ سے ہونے والا نقصان اندازوں سے کہیں زیادہ ہے، اب تک آگ سے 134 ڈھانچے تباہ ہوچکے ہیں۔حکام کی جانب سے متعدد کاؤنٹیوں میں کمیونٹیز کے لیے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں پیراڈائز کے لیے ایک انتباہ بھی شامل ہے، یہ قصبہ جو 2018 کے تاریخی کیمپ فائر سے تباہ ہوا تھا۔وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو آگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پر قابو پانے کے لیے ہر بھرپور تعاون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں