0

لیجنڈ فارمولا ون ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے برٹس گراں پری جیت لی

انگلینڈ :برطانیہ کے لیجنڈ فارمولا ون ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے برٹس گراں پری جیت لی۔برٹش گراں پری 2024 کی52 لیپس پر مشتمل ریس میں لوئیس ہملٹن کا ٹاپ ریسر میکس ورسٹاپن اور لینڈو نورس کے ساتھ سخت مقابلہ رہا تاہم ہوم وینیو پر ہملٹن نے اپنے تجربے اور مہارت کا خوب استعمال کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔ورسٹاپن دوسرے اور نورس تیسرے نمبر پر رہے، یہ تین سال بعد ان کی پہلی اور کیریئر کی مجموعی طور پر 104 ویں فتح ہے، لوئیس ہملٹن نے نویں مرتبہ برٹش گراں پری جیتی ہے۔انہوں نے اس سے قبل آخری بار 2021 میں سعودی گراں پری میں کامیابی حاصل کی تھی۔فارمولا ون سیزن 2024 میں 12 ریس مکمل ہونے کے بعد نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن 255 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں، لینڈو نورس 171 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں